قتل کے مقدمہ میں 3ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے کی بنا پر بری کرنے کا حکم

قتل کے مقدمہ میں 3ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے کی بنا پر بری کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان صغیر، ناصر اوررشید پر الزام تھا کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر ندیم نامی شخص کوگولیاں مارکرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کردیا تھا۔ چالان عدالت میں آنے کے بعد کیس کی باقاعدگی سے سماعت ہوگئی ۔ عدالت میں ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل بے قصور ہیں ان کے خلاف نہ کوئی شہادت ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس ثبوت ہیں تاہم پولیس نے انہیں جھوٹے مقدمہ میں ملوث کررکھا ہے ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے تینوں ملزموں کو عدم ثبوتوں کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...