سانحہ سندر فیکٹری کیس ، منظور حسین کی درخواست ضمانت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے میڈیکل رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے سانحہ سندر فیکٹری کیس میں ملوث منظور حسین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کے دوران متعلقہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے ملزم کی میڈیکل رپورٹ آئندہ سماعت پرطلب کر لی ہے۔ ملزم نے اپنی درخواست میں موقف اختیا رکیا ہے کہ ا س کی طبیعت ناساز ہے اور جیل میں اس کا مناسب علاج نہیں ہو رہا لہذا اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔
عدالت نے درخواست پر متعلقہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے ملزم کی میڈیکل رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔