افغان سیکورٹی فورسز کا 26عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ

افغان سیکورٹی فورسز کا 26عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (اے پی پی) افغان سیکورٹی فورسز نے کاروائیوں کے دوران 26عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، ہلمند میں ٹریفک کے حادثے میں 13افراد ہلاک اور48سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ قندوز میں افغان فورسز نے نیٹو کے تعاون سے شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کی ۔یہ کاروائی ضلع چاردرہ اور پنجشیر قلعہ میں کی گئی۔حکام کے مطابق کاروائی میں 26عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹینک کو بھی برآمد کرلیا جسے طالبان نے کچھ عرصہ قبل سیکورٹی فورسز سے چھینا تھا۔
صوبہ ہلمند میں ٹریفک کے حادثے میں 13افراد ہلاک اور48سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب نیمروز سے کابل جانے والی بس الٹ گئی۔حکام کے مطابق حادثے میں 13افراد ہلاک اور48سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں عورتوں اوربچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -