بینک فراڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

بینک فراڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے تسنیم اختر وغیرہ کے خلاف دائر بینک فراڈ ریفرنس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کر دی فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کی جانب سے حتمی بحث قلمبند کی۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ملک محمد ارشد اور ملک محمد اکرم کے خلاف ایل ڈی اے فراڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔
،ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے باعث فاضل عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کو بھی طلب کر لیا ہے،ملزمان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت کے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی خورد بر دکر لی تھی۔