تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے ، احد علی شیخ

تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے ، احد علی شیخ

  



لاہور( کامرس رپورٹر) کریم بلاک مارکیٹ کے نو منتخب چیئر مین احد علی شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے ،مارکیٹ میں قبضہ گروپوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی،خدمت گروپ کا مقصد ہی اپنے تاجر بھائیوں کی خدمت کرنا ہے ،ہم سے ہارے ہوئے انقلاب گروپ نے قبضہ گروپ کا روپ دھار لیا ہے ، جمشید کھوکھرالیکشن ہارنے کے بعد مارکیٹ کے تاجروں کو ڈرا دھمکا رہا ہے ان کے خلاف پوری مارکیٹ میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ،ہم مارکیٹ میں امن و سکون دیکھنا چاہتے ہیں لیکن جمشید کھوکھر اپنی ہار کا غصہ غریب تاجروں پر نکال رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ،وہ گزشتہ روز کریم بلاک مارکیٹ میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کررہے تھے،اس موقعہ پر مارکیٹ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

،احد علی شیخ نے مزید کہا الیکشن میں ہار جیت تو اس کا حصہ ہے اس کو قبول بھی کرنا چاہیے لیکن انقلاب گروپ نے الیکشن ہارنے کے بعد تاجروں کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے ،خدمت گروپ گزشتہ کئی سالوں سے مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل حل کرتا آرہا ہے مارکیٹ سے قبضہ گروپوں ،ناجائز پارکنگ سٹینڈ ختم کرائے ہیں ،آئند ہ سال بھی تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہو گی اور جو لوگ ہمارے تاجروں کو ڈرا ئیں دھمکا ئیں گئے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4