عمران خان ایک بار پھر ملک بچانے کے لئے نکل پڑے ہیں،میاں جاوید

عمران خان ایک بار پھر ملک بچانے کے لئے نکل پڑے ہیں،میاں جاوید
 عمران خان ایک بار پھر ملک بچانے کے لئے نکل پڑے ہیں،میاں جاوید

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ڈپٹی کنونئیر میاں محمد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر ملک بچانے کیلئے نکل پڑے ہیں اس بار بھی قوم ملک سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کرنے کیلئے ان کے ساتھ ہے اور کرپشن کے بادشاہوں کو جیلوں میں ڈلوانے تک واپسی کا کوئی راستہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی رپورٹ آنے کے بعدشریف برادران کی لوٹ مار روشن دن کی طرح عیاں ہوچکی ہے،اگر ملک میں دیا نتدار حکمران آتے تو ملک فلاحی ریاست بن چکا ہوتا۔ میاں جاوید علی نے کہا کہ تحریک انصاف نے سب سے پہلے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی تھی جو اب ہر پاکستانی کی زبان پر آچکی ہے،ترقیاتی کاموں کے نام پر لوٹ مار کرکے ملکی دولت باہر منتقل کرنیوالے قوی مجرم ہیں اس لئے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ ان قومی مجرموں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے انہیں احتساب کے کٹہرے میں لائیں،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک کے عوام کی زندگی دوبھر ہوچکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...