ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علماء (نورانی ) کانفرنس میں شرکت کرے گی،مولانا نعیم

ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علماء (نورانی ) کانفرنس میں شرکت کرے گی،مولانا ...

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی رہنمااورملی یکجہتی کونسل لاہور ڈویژ ن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری مولانا محمد نعیم جاوید نوری نے اتحاد امت کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) اتحاد امت کانفرنس میں بھرپور طریقہ سے شرکت کرے گی ۔اس موقع پر چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے جے یوپی (نورانی )کے مرکزی رہنما مولانا محمد نعیم عارف نوری کو ملی یکجہتی کونسل لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹیری منتخب ہونے پر مبار ک باددیتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے اللہ ملی یکجہتی کونسل کو اتحاد امت کے حوالے سے فعال کام کرنے کی توفیق دے اور ملی یکجہتی کی اتحادا مت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے امت مسلمہ کو فائدہ ہو۔

ملاقات میں باہمی طریقہ سے طے پایا کہ اتحاد امت کے لیے مل کر کام کریں گے اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے اتحادکی فضاء قائم رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...