علماء و مشائخ کی گرفتاریوں سے تحفظِ ناموسِ رسالت کی تیاریوں میں اضافہ ہوا ہے،ڈاکٹر اشرف

علماء و مشائخ کی گرفتاریوں سے تحفظِ ناموسِ رسالت کی تیاریوں میں اضافہ ہوا ...

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے اسیرانِ ناموسِ رسالت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریاستی جبر ہمارے صبر کو شکست نہیں دے سکتا۔ علماء و مشائخ و کارکنان کی گرفتاریوں سے تحفظِ ناموسِ رسالت اور نظامِ مصطفی ﷺ کی تیاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اڈیالہ، اٹک، جہلم اور گجرات کی جیلوں سے رہائی پانے والے جیلوں کی فضاؤں سے نیا ولولہ لے کر آئے ہیں۔ جذبۂ عشقِ رسول ﷺ کو دبانے والے حکمرانوں کے لئے پانامہ لیکس جیسا زلزلہ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

ذاتِ رسول ﷺ سے وفا کرنے والا دونوں جہانوں میں عزت پاتا ہے اور ذاتِ رسول ﷺ سے بے وفائی کرنے والے کے لئے دونوں جہانوں میں کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔

لاکھوں مسلمانوں نے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سے اپنی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تحریک لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی اور ملت کی امنگوں کی ترجمانی کا حق ادا کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4