ملک پرویز اور چودھری شہباز لیگی کارکنان کو نظر انداز کررہے ہیں،ملک سیف الرحمان

ملک پرویز اور چودھری شہباز لیگی کارکنان کو نظر انداز کررہے ہیں،ملک سیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق کونسلر ملک سیف الرحمن عرف لبھا نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ حلقہ کے ایم این اے ملک پرویز اور ایم پی اے چودھری شہباز احمد یہاں سے مخلص مسلم لیگی کارکنان کو نظر انداز کررہے ہیں اور کسی بھی مرحلے پر وہ کارکنان سے کسی بھی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کررہے ہیں حلقہ کے عوام اپنے کاموں کے سلسلے میں ہمارے ساتھ رابطے کرتے ہیں اور ہمیں یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپ کے کہنے پر ان کو ووٹ دئیے تھے اب آپ ہمارے کام بھی کروائیں لیکن جب ہم اپنے ایم این اے اور ایم پی اے سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ بھی ہمارے ساتھ رابطہ رکھنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔
ملک سیف الرحمن نے میاں حمزہ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں اور کارکنان اور منتخب ارکان اسمبلی کے مابین جو فاصلے ہیں ان کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ااد کریں وگرنہ اس سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا جو ہمارے مفاد میں نہیں ہے ہم اپنی پارٹی کو کسی بھی قیمت پر کمزور نہیں ہونے دیں گے۔