مزنگ،سسرالیوں نے20 سالہ بہوکو مٹی کا تیل چھڑک کر آ گ لگا دی

مزنگ،سسرالیوں نے20 سالہ بہوکو مٹی کا تیل چھڑک کر آ گ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) مزنگ میں سسرالیوں نے ایک بچے کی ماں20 سالہ بہوکو مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آ گ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمی کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حا لت نازک بیان کی جاتی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ مزنگ کے رہائشی بلال سے 20 سالہ مریم کی شادی ہو ئی تھی جس کے بطن سے ایک بچی پیدا ہو ئی ۔ دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گز شتہ روز دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس پر شوہر سمیت سسرال والوں نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آ گ لگا دی شور کی آ واز سن کر اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلاع دی ۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو میو ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی جا تی ہے ۔

مزید :

علاقائی -