شاہدرہ ، تیز رفتار کار کی زد میں آکر 45سالہ شخص جاں بحق

شاہدرہ ، تیز رفتار کار کی زد میں آکر 45سالہ شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے کشمیر پارک کے قریب 45سالہ جلال موٹرسائیکل پر گزر رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں جلا ل شدید زخمی ہو گیااور موقع پر دم توڑ گیا جبکہ کار سوار کارر سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر کے نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -