نولکھا پولیس نے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا ، 500 پتنگیں برآمد کرلیں
لاہور(وقائع نگار) نولکھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا جبکہ بھاری تعداد میں پتنگیں بھی قبضے میں لے لیں۔ایس ایچ او نو لکھا نے بتایا کہ ملزم امتیاز کے قبضے سے 500 پتنگیں برآمد کی ہیں جوکہ شہریوں کو فروخت کی جا رہی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزم امتیاز مریدکے سے لاہور پتنگیں لا رہا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔