کاہنہ ، ظالم شخص نے سگی بہن 6بچوں کی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزم فرار

کاہنہ ، ظالم شخص نے سگی بہن 6بچوں کی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزم فرار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کا ہنہ کے علاقہ میں بھائی نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر 8بچوں کی ماں سگی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ،پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہو ئے کارروائی شروع کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ میں پانڈو کی گاؤں میں رہائش پذیر اشرف کی 50سالہ بہن کا مونکی سے گز شتہ روز اپنے بچوں کے ہمراہ ملنے کے لئے آ ئی ہو ئی تھی کہ دونوں بہن بھائی میں معمولی بات پرجھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آ کر بھائی نے فائرنگ کر دی ۔ سلمی بی بی سر میں گو لی لگنے سے موقع پر دم توڑ گئی۔ پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جمع کر واتے ہو ئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...