خاتون ایس ایچ کی ماتحت عملے سے ہتک آمیز رویہ پر سرزنش

خاتون ایس ایچ کی ماتحت عملے سے ہتک آمیز رویہ پر سرزنش

  



لاہور(وقائع نگار)لیڈی ویمن پولیس اسٹیشن میں عرصہ دراز سے تعینات ایس ایچ او بشری کے ہتک آمیز روئیہ اور اختیارات سے تجاوز پر تھانہ کی لیڈی اہلکارعظمی ریحان شکایت لے کر ایس پی سول لائن کے سامنے پیش ہوئیں ۔ایس پی سول لائن نے لیڈی ایس ایچ او کو بلایا اور سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماتحت عملہ کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے ورنہ وہ اس کے خلاف رپورٹ بنا کر ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو بجھوا دینگے۔

ویمن تھانہ کی اہلکاروں نے مذکورہ ایس ایچ او کے رویہ اور کرپشن پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کو بھی درخواستیں دے دی ہیں۔ پولیس اسٹیشن میں تعینات متعدد لیڈی اہلکاروں نے ایس ایچ او کے ر وئیے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے تبادلے کروا لیے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...