شفیق آباد، خواتین چورگینگ نے جنرل کونسلر کے گھر کا صفایا کر دیا

شفیق آباد، خواتین چورگینگ نے جنرل کونسلر کے گھر کا صفایا کر دیا

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) صو با ئی دا ر الحکومت میں گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا عورتوں کا گروہ سرگرم ہو گیا، خواتین گینگ نے شفیق آباد میں جنرل کونسلر کے گھر کا صفایا کر دیا،پو لیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔تفصیلا ت کے مطا بق امین پارک شفیق آباد کے جنرل کونسلر سلیمان کے گھر پیر کے روز واردت ہوئی۔ان کے گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر دو عورتیں گھر میں داخل ہوئیں، تیسری باہر ریکی کرتی رہی۔ ملزم عورتیں چند منٹوں کی واردات کے دوران اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے نقدی لے اُڑیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم عورتوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...