راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین افراد گرفتار
لاہور(وقائع نگار)لوہاری گیٹ پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ایس ایچ او لوہاری گیٹ اخترحسین کے مطابق ملزم شان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اندرون شہر میں چوری اور راہزنی کی وارداتیں کرتا تھا۔ پولیس نے شان کو اس کے ساتھیوں امین اور عمر کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین موٹرسائیکلیں، نقدی، اسلحہ اور سامان مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔لوہاری گیٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔