فائرنگ سے قتل ہونیوالا شخص سپرد خاک ، زخمی وارڈن کی حالت نازک ، نامزد ملزم گرفتار نہ ہو سکا

فائرنگ سے قتل ہونیوالا شخص سپرد خاک ، زخمی وارڈن کی حالت نازک ، نامزد ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (سٹی رپورٹر) با غبا نپو ر ہ کے علاقہ میں قتل ہو نے والے شخص کی نعش پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا جبکہ زخمی وارڈن کو طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ پو لیس نامزد ملزم کو تاحا ل گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق باغبان پورہ کے علاقے راجپورہ میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 55 سالہ شخص طارق جاں بحق جب کہ ٹریفک وارڈن اشفاق شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے زخمی وارڈن اشفاق کو طبی امداد کے لئے فوری طور پرہسپتا ل میں منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے طارق کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبر ستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ،جلد ہی ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -