دکان پر چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

دکان پر چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) سمن آباد کے علاقہ میں موبائل فون کی دکان پر چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ،پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقہ بوہڑ والا چوک میں انس کی موبائل شاپ میں گھس کر نامعلوم چور نے 15ہزار نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کے موبائل چوری کر لئے تھے ۔ دکان مالک انس کے مطابق وہ کھانا کھانے گیا تھا کہ واقعہ پیش آیا ،پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج دی جا چکی ہے لیکن ان کی جانب سے تاحال ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے ۔

مزید :

علاقائی -