طالب علم کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والے اشتہاری ملزم سے تفتیش جاری

طالب علم کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والے اشتہاری ملزم سے تفتیش جاری

  



لاہور(وقائع نگار) لاہورسکول آف اکنامکس کے طالب علم کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والے اشتہاری ملزم سے برکی پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ،ملزم نے کئی وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ایس ایچ او برکی کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی ملزم شاہد نے پانچ سال قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور سکول آف اکنامکس کے طالب علم زین العابدین کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔شاہد کے دیگر ساتھی چند ماہ قبل گرفتارکرلئے گئے تھے تاہم شاہد مفرور تھا۔ برکی پولیس نے دو روز قبل ملزم شاہد کو ڈیفنس کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور اس حوالے سے اس کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...