بورڈ نگ پاسز تبدیل کرنیوالوں میں سے ایک مسافر ، دوسرا ملزم اٹلی فرار ہو گیا

بورڈ نگ پاسز تبدیل کرنیوالوں میں سے ایک مسافر ، دوسرا ملزم اٹلی فرار ہو گیا

  



لاہور(وقائع نگار)پی آئی اے ٹاسک فورس نے بورڈنگ پاسز تبدیل کر کے دوسرے ممالک میں جانے والے مسافروں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ،دوسرا ملزم اٹلی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق محبوب الحسنین اور خضر حیات نامی مسافروں نے الگ الگ ممالک میں جانا تھا جس پر ان کو بورڈنگ پاسز جاری کئے گئے مگر دونوں مسافروں نے ایک دوسرے سے پاسز کو تبدیل کر لیا اور مسافر محبوب الحسنین اٹلی جانے میں کامیاب ہو گیا ۔بعد ازاں جب مسافرخضر حیات دبئی جانے کے لئے طیارے میں سوار ہونے لگا تو پی آئی اے ٹاسک فورس نے اس کا بورڈنگ پاس چیک کیا اور اس کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...