برکی ، زمین کے تنازع پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق ، ملزمان فرار

برکی ، زمین کے تنازع پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق ، ملزمان فرار

  



لاہور(وقائع نگار) تھانہ بر کی کے علاقہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق برکی کے علاقہ پنگال گاؤں میں گزشتہ روز عمران اور ذوہیب کی مخالفین کے ساتھ زمین کے تنازع پر تلخ کلامی ہو گئے جس پر علی وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد ذوہیب اور عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی