پاناما لیکس کی تحقیقات پر حکومتی مشاورت مکمل، انکوائری کمیشن کا اعلان جلد متوقع

پاناما لیکس کی تحقیقات پر حکومتی مشاورت مکمل، انکوائری کمیشن کا اعلان جلد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن ایک دو روز میں قائم ہو گا۔ یہ عدالتی نہیں انکوائری کمیشن ہو گا جس کے سربراہ ریٹائرڈ جج جبکہ فرانزک اور مالیاتی ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت مشاورت کا عمل مکمل کر کے آئندہ دو روز میں کمیشن کا اعلان کر دے گی جو عدالتی نہیں تحقیقاتی کمیشن ہو گا۔ کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج ہو گا جبکہ دیگر تمام ایکسپرٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ماہرین میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، فرانزک ایکسپرٹس، اعلیٰ پولیس افسر، سول سوسائٹی اور وکلا ء شامل ہوں گے۔ ماہرین کے نام اپوزیشن سے مشاورت کے بعد فائنل کئے جا رہے ہیں جبکہ کمیشن کے ٹی او آرز پر بھی اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی۔ انکوائری کمیشن پاناما لیکس سے متعلق از سرنوتحقیقات کرے گا اور ذمہ دار سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کیلئے کیسز ایف آئی اے اور نیب کوبھجوائے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -