میاں صاحب کی وزیراعظم بننے سے قبل اوپن ہارٹ سرجری ہو ئی تھی،سلمان غنی

میاں صاحب کی وزیراعظم بننے سے قبل اوپن ہارٹ سرجری ہو ئی تھی،سلمان غنی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے معدے میں تکلیف ہے، برطانیہ میں کچھ عرصہ قبل ان کے دل کا علاج بھی ہوا تھا جس میں کچھ پیچیدگی ہو گئی تھی لیکن اللہ نے کرم کیا اور وہ ٹھیک ہو کر ملک لوٹ آ ئے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار سلمان غنی نے مجیب الرحمان شامی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ میاں صاحب کی وزیراعظم بننے سے قبل اوپن ہارٹ سرجری ہو ئی تھی اور ان کے ڈاکٹرز نے انہیں سالانہ چیک اپ کیلئے بھی کہا تھا لیکن انہوں نے نہیں کروایا اور پچھلے دنوں انہیں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے نوازشریف پر خاندانی دباؤ بھی تھا کہ وہ سالانہ چیک اپ کیلئے جائیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...