وزیر اعظم نے طارق یٰسین کو آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے طارق یٰسین کو آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم نواز شریف نے ڈی آئی جی طارق یٰسین ملک کو آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دے دی،طارق یٰسین ملک (آج) بدھ سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ منگل کو طارق مسعود یٰسین کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے تعیناتی کی منظوری دے دی۔ طارق مسعود یٰسین ملک (آج) بدھ کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ وہ اس سے قبل آر پی او ملتان کے عہدے پر فائز تھے اور انتہائی فرض شناس و قابل افسر کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں، طارق مسعود یٰسین گریڈ 20کے افسر ہیں۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ ایک سال سے انہیں اسلام آباد کا آئی جی بنانے کی خواہش تھی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف طارق مسعود یٰسین کو ان کی کارکردگی اور ایمانداری کی وجہ سے پنجاب میں رکھنا چاہتے تھے تاہم اب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خواہش پر وزیراعظم نواز شریف نے طارق مسعود یٰسین کو آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے

مزید :

صفحہ اول -