وزیر اعظم سے شہباز شریف اور اسحق ڈار کی ملاقاتیں ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے شہباز شریف اور اسحق ڈار کی ملاقاتیں ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جاتی عمرہ میں مصروف دن گزارا۔اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان کے خاندان کی اہم شخصیات نے بھی ان سے ملاقاتیں کیں ۔اس دوران وزیر اعظم شریف میڈیکل کمپلیکس بھی گئے جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ بھی کرایا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے ملاقا ت کے دوران وزیر اعظم کا اپنی سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک سے ہونے والی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے بیانات ،تحریک انصاف کے چےئرمین کی طرف سے جاتی عمرہ کا گھیراؤ اور اس کے بعد دھرنہ دینے کے بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنما ؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عمران خان سمیت اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پانامہ لیکس کے حوالے سے چلائی جانیوالی کسی بھی تحریک کیخلاف حکومتی جماعت سخت مؤقف اپنائے گی اور اس دوران ملاقاتوں میں وزیر اعظم کی لندن روانگی بھی زیر غور آئی اور اس پر بھی غور کیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تحریک انصاف نے جاتی عمرہ آمد کے موقع پر قانون کو ہاتھ میں لیا تو اس کی اجازت نہیں لی جائے گی اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں میں ہونے والی الگ الگ ملاقاتوں میں عمران خان کے پانامہ لیکس پر جارحانہ انداز پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطے کر کے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا کہ حکومت ہر لحاظ سے تحقیقات کیلئے تیار ہے اور جوڈیشل کمیشن بھی قائم کیا جائے گا ۔

مزید : صفحہ اول