سرفراز مرچنٹ کے متحدہ قومی مومنٹ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

سرفراز مرچنٹ کے متحدہ قومی مومنٹ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ اور’’را ‘‘سے فنڈنگ کے الزام پر وزرات داخلہ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کریں گے۔ ٹیم میں آئی بی کا ایک اور آئی ایس آئی کے دو ارکان ہونگے جبکہ سندھ رینجرز کے راجہ طاہر اقبال تحقیقاتی ٹیم کے رکن ہونگے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سرفراز مرچنٹ کے بیان کا جائزہ لیکر تحقیقات آگے بڑھائے گی۔ جے آئی ٹی وفاق یا صوبے سے کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کر سکے گی۔ تحقیقاتی ٹیم ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -