آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

  



لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب، فاٹا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارہ چنار32،مالم جبہ28، بالاکوٹ9،ایبٹ آباد4،گڑھی دوپٹہ،لوئیر دیر3،سیدوشریف،1 سکردو 10، استور6، چلاس3، مظفرآباد4،ْ مری 3۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور،مٹھی38، شہید بینظیر آباد، سکھر، حیدرآباد، بدین، جیکب آباد، لسبیلا، رحیم یار خان 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...