عمران خان شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں ، پرویز رشید

عمران خان شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں ، پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھیر کوٹ (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں‘ پاکستان میں کینسر کا واحد ہسپتال بنانے کا عمران خان کا دعویٰ غلط ہے ‘ ملک بھر میں22 ہسپتال کام کررہے ہیں۔ 5 ‘ 5 سال آزاد کشمیر میں حکومت کرنے والے بتائیں کہ دریاؤں اور چشموں کے باوجود یہاں پانی کیوں نہیں‘ دھیر کوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران خان شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر پھینک رہے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ پتھر واپس بھی آسکتا ہے آپ ہمارے بچوں پر الزام لگائیں گے تو ہم بھی آپ کے بچوں کی بات کر سکتے ہین انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا خاندان 1936 ء سے کاروبار کررہا ہے وزیراعظم کے کاروبار کا سب کو پتہ ہے عمران خان بتائیں ان کا ان کا کیا کروبار ہے ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے اس نے کینسر کا واحد ہسپتال بنایا تو اس کی یہ بھی بھی جھوٹ ہے عمران خان کو کینسر ہسپتال کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے مفت زمین دی تھی پاکستان میں کینسر کے اس وقت 22 ہسپتال کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کینسر ہسپتال کو نواز شریف نے ٹیکس فری کیا تھا نواز شریف کے والد نے شریف ہسپتال بنایا تھا جس پر وزیراعظم تیکس ادا کرتے ہیں جھوٹوں کا یہ سردار آپ کے پاس بھی آئے گا اس کے ساتھ قلابازیاں کھانے والا بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کی بات ہوئی تو دو نہیں تینوں بچوں کی بات ہوگی پرویز رشید کا کہناتھا کہ عمران خان بتائیں ان کی آمدن کا ذریعہ کیا ہے وہ کھاناکہاں سے کھاتے ہیں؟ وہ جہازوں میں کیسے سفر کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بھی آف شور کمپنی تھی اور 2010 ء میں عمران خان خیرات اور عطیات کا پیسہ ملک سے باہر لے گئے عمران خان بتائیں انہوں نے 30 کروڑ لگا کر کتنے پیسے کمائے اور کتنے واپس کیے۔ انہوں نے کتنا منافع کمایا عمران خان نے تو 30 کروڑ ڈبو دیا تھا جس کا کوئی حساب کتاب نہیں انہوں نے کہا کہ جھوٹوں کا یہ سردار آپ کے پاس بھی آئے گا اور یہاں آکر بھی جھوٹ بولے گا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دریا اور نہریں بنی ہیں لیکن یہاں پر پانی نہیں ہے پانچ پانچ سال حکومت کرنے والے بتائیں یہاں پانی کیوں نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -