افغانستان میں بھارت کے ملوث ہونے سے سیاسی استحکام پیدا ہوگا ، مارک ٹونر

افغانستان میں بھارت کے ملوث ہونے سے سیاسی استحکام پیدا ہوگا ، مارک ٹونر

  



واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ افغانستان کے معاملات میں بھارت کی شمولیت کو تعریف کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اس سے افغانستان سمیت خطے میں سیاسی استحکام پیدا ہوگا اور خطے کی خوشحالی اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی ۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے گزشتہ شام یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ۔ پاکستان اور افغانستان کے بارے میں امریکہ کے خصوصی مندوب رچرڈ اولسن نے بھارت کے دو روزہ دورے میں سرکاری حکام اور سول سوسائٹی نے نمائندوں سے افغان معاملات میں بھارتی کردار کے حوالے سے جو بات چیت کی گئی تھی اس کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان کے معاملات میں بھارتی کردار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ افغانستان کے جمہوری مظالم کے مطابق وہاں دوسال سے لویاجرگہ نہیں ہوا جس پر امریکی حکام نے کیا بات چیت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں قومی اتحاد پر مبنی حکومت کے قیام کا حامی ہے۔ جس میں تمام طبقوں کو مناسب نمائندگی ملے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے جو بھی مذاکرات ہوں ان کی قیادت افغان انتظامیہ کے پاس ہونی چاہئے۔

مزید : علاقائی


loading...