پر یٹوریا، پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری فلک شیر انتقال کر گئے

پر یٹوریا، پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری فلک شیر انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری فلک شیر دل کے بائی پاس آپریشن کے دوران خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج پریٹوریا میں ادا کی جائے گی بعد ازاں ان کی میت پاکستان روانہ کر دی جائے گی جہاں ان کو آبائی علاقے ملتان میں سپرد خاک کیا جائے گا،فلک شیر کو کچھ دن پہلے دل کے بائی پاس آپریشن کے لئے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا،بائی پاس آپریشن کے دوران ہی ان کی حالت خراب ہو گئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کمیشن ایک مخلص، دیانتدار،محنتی آفیسر سے محروم ہو گیا ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو پائے گا۔ہائی کمیشن کے دیگر ساتھی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے کہا فلک شیر نے بطور فرسٹ سیکرٹری ہائی کمیشن میں اپنی ذمہ داریاں بہت اچھے طریقے سے نبھائی اور ہائی کمیشن میں کام کیلئے آنے والے پاکستانیوں کو ان سے کبھی کوئی شکایت نہیں رہی،وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔