مینگورہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق ، گارڈ زخمی

مینگورہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق ، گارڈ زخمی

  



 سوات(آن لائن) سوات کے علاقے مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی محمد الیاس لیگل جاں بحق اور گارڈ زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سوات کے علاقے مینگورہ کے نواحی گاؤں شاہ درہ میں نامعلوم مسلح افراد کی اچانک فائرنگ سے ڈیوٹی پر جانے والے کے پی کے پولیس کے ڈی ایس پی محمد الیاس لیگل موقع پر ہی جاں بحق اور گارڈ یوسف شدید زخمی ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئیں ۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم افراد کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...