پاک فغان طور خم بارڈ پر بغیر دستاویزات پاکستان میں داخل ہونے پر پابندی

پاک فغان طور خم بارڈ پر بغیر دستاویزات پاکستان میں داخل ہونے پر پابندی

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پاک افغان طورخم بارڈرپر بغیر دستاویزات پاکستان داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ، دونوں طرف ہزاروں لوگ جمع ہو گئے ، ہجوم کی وجہ سے افغانستان کوہر قسم کے مال کی سپلائی بھی معطل ہوکر رہ گئی ،زیادہ ہجوم کی وجہ سے ایک بیمار خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی ملیں ، دس افراد مبینہ طور پر بے ہوش بھی ہو گئے ،ذرائع۔ ذرائع کے مطا بق پاک افغان گیٹ پر دونوں طر ف سیکورٹی فورسز نے بغیر دستاویزات آنے جانے پر پابندی لگا دی جسکی وجہ سے دونوں طرف ہزاروں لوگ جمع ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے اور مریض بھی شدید ازیت سے دو چار ہو ئے جبکہ طورخم ذرائع نے بتایا کہ جمع غفیر میں دم گھٹنے سے گر دوں کی بیماری میں مبتلا خاتون بی بی زرافہ ولد کلانے سکنہ گردی وال افغانستان اور ایک چھوٹی بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ دم گھٹنے سے دس افراد بے ہو ش بھی ہو گئے طورخم گیٹ پر جمع غفیر کی وجہ سے افغانستان کو سپلائی بھی معطل رہی جسکی وجہ سے درجنوں ٹرالرزاور کنٹینرز بھی پھنس گئیں بعد ازاں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے طورخم بارڈر کا دورہ کر کے جائزہ لیا جس کے بعد گیٹ پر آمد رفت میں نرمی لائی گئی جبکہ آزاد ذرائع سے معلوم ہوا کہ طورخم گیٹ پر ہجوم کی وجہ سے 25افراد بے ہو ش ہو گئے۔ طورخم بارڈر پر آمد و رفت کو قانونی شکل دینا متعلقہ حکام کے لئے جوئے شیر لانے کے برابر ہے تاہم پھر بھی فورسز اور انتظامیہ حتیٰ الوسع کوششیں کر رہی ہیں کہ افغانوں کو قانونی سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت نہ دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -