قبائلی رہنماء میرجمال خان جامؤٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
کوئٹہ(این این آئی ) کرخ میں قبائلی رہنماء میرجمال خان جاموٹ پر قاتلانہ حملہ وہ محفوظ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کرخ کے علاقہ سن چکو میں قبائلی رہنماء میر جمال خان جاموٹ اپنے گھر کے باہر کام میں مصروف تھے کہ اس موقع پر ان دو مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔ تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ۔ لیویز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ مذید تفتیش جاری ہے ۔