’’را‘‘ پاکستان اور اقتصاری راہدداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے:جنرل راحیل شریف

’’را‘‘ پاکستان اور اقتصاری راہدداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ...

  



 ’’راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے ،راحیل شریف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا بھی اعلان کیاہے۔گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے امن اور خوشحالی کی راہداری ہے ،قبائلی علاقوں میں دہشتگردی آخری مراحل میں ہے ،بلوچستان اور گوادر کی تقدیر بدل دیں گے۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں منصوبے کیخلاف کام کر رہی ہیں ،’را‘ پاکستان اور راہداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف مشکل جنگ کرنا پڑی ،دہشتگردی ،انتہا پسندی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے ،عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرے۔جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ ضرب عضب آپریشن نہیں ایک نظریہ ہے اور اس نظریے کا مقصد دہشتگردوں اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کیلئے جدو جہد میں اب بہت آگے آ گئے ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ زندگی کا ایک بڑا حصہ گوادر میں گزرا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...