پشاور ،گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ،3 زخمی

پشاور ،گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ،3 زخمی

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)یو نیو رسٹی روڈ پر واقع ایس ایس گیسٹ ہا ؤ س میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھما کہ ہوا اور آگ بھڑ ک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ریسکیو 1122کے تر جما ن کے مطابق گزشتہ روز شاہد نا می شخص کے گیسٹ ہا ؤ س میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دھما کہ ہوااور اچا نک آگ بھڑ ک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکارو ں نے فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر انکی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے جبکہ آگ کے نتیجے میں عما رت کو جزوی نقصا ن پہنچا اورقیمتی سامان جل کر راگھ کا ڈھیر بنا گیا ترجما ن کے مطابق آ گ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار چند ہی منٹو ں میں جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور 40منٹ کے جدو جہد کے بعد آگ پر قا بو پا لیا تاہم پولیس نے رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...