تیمرگرہ ، زلزلہ سے گھر کی چھت منہدم ، خاتون جں بحق ، شوہر اور 3بچے زخمی

تیمرگرہ ، زلزلہ سے گھر کی چھت منہدم ، خاتون جں بحق ، شوہر اور 3بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) تھا نہ منڈہ کے حدود گاؤں مالٹوں باغ میں اٖفغان مہاجر کے گھر کا اکلوتا کمرہ شہتیر ٹوٹ جانے سے رہائش کنندگان پر آگراں جس کے نتیجہ میں ملبہ تلے دھب جان سے خاتون خانہ جاں بحق جبکہ اس کے شوہراور تین بچے زکمی ہو گئے جندول پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مالک مکان افغان مہاجر عبد الحکیم ولد عبد الودود ساکن مالٹوں باغ تحصیل منڈہ کا کہنا تھا کہ 26اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ میں ان کے گھر کا واحد کمرہ جس میں وہ مکمل خاندان سمیت رہائش پذیر تھا کو جذوی نقصان پہنچا تھا جس کے بعد حالیہ بارشوں کے سلسلہ سے اس کے کمرہ کو مزیدنقصان سے دوچار کیا اور گذشتہ روز ایک اور زلزلہ سے ان کے گھر کی تباہی کی رہی سہی کثر پوری کرتے ہوئے کمرہ کو مزید خراب کیا تھا تاہم رہائش کیلئے متبادل جگہ نہ ہونے اور کمرہ کو مرمت کرانے کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے گذشتہ روز جب وہ اپنی بیوی غونچہ بی بی ،سترہ سالہ بیٹی زہرہ بی بی ،پندرہ سالہ بیٹے نظام الدین اور بارہ سالہ بیٹی اسماء بی بی کیساتھ اسی کمرے میں محو خواب تھا کہ اچانک کمرے کا شہتیر ٹوٹ کر مکمل ملبہ ان پر آ گرا اور ملبہ تلے دھب جانے سے اس کی بیوی غونچہ بی بی موقع پر جانبحق جبکہ وہ اور اس کے بچے زخمی ہو گئے ان کا مزید کہنا تھا کہ 26اکتوبر کے زلزلہ میں پاکستانی شہریوں کی آبادی کی طرح مہاجرین کے گھر بھی متاثر ہوئے تھے تاہم حکومت پاکستان سمیت کسی بھی غیر سرکاری تنطیم نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن گوارا نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ مہاجر کیمپ میں مہاجرین بغیر کسی سہولت کے جانوروں کیطرح رہائش پذیر ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے پاکستان حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ۔