پشاور میں مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن ،318 گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں318 افغان مہاجرین گرفتار کر لیں جبکہ دیگر مختلف کاروائیوں میں قتل اقدام قتل اور دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب25 اشتہاری مجرمان سمیت 131جرائم پیشہ و مشتبہ، منشیات اور غیر رجسٹر کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمدکرلی تفصیلات کے مطابق چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاو ر مبارک زیب خا ن کی خصو صی ہدایات پر پشاور پولیس نے سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 318 افغان مہاجرین گرفتار کر کے چالا ن کر نے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر مختلف کاروائیوں میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب25اشتہاری مجرمان سمیت131جرائم پیشہ و مشتبہ،منشیات فروش اور غیر رجسٹر کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 24 عدد پستول،3 عدد بندوق، ایک رائفل،355کارتوس،3 کلو گرام چرس اور7 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔