پانامہ لیکس، وزیر اعظم اور دیگر سیاستدانوں کے لئے دائر درخواست پر سماعت14اپریل تک ملتوی

پانامہ لیکس، وزیر اعظم اور دیگر سیاستدانوں کے لئے دائر درخواست پر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے پانامہ رپورٹس کی روشنی میں منی لانڈرنگ کرنے،اثاثے چھپانے پر وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے علاوہ دیگر سیاست دانوں کے خلاف نیب میں کاروائی کے لئے دائر درخواست پر درخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت14اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔درخواست گزاراشتیاق چودھری نے عدالت کے روبرو کہا کہ وزیر اعظم سمیت متعدد سیاست دانوں نے ,غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ذاتی حیثیت میں یہ اقدام کیا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن کی تشکیل کا حکم صادر کیا جائے۔عدالت پانامہ لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے نیب کو بھی احکامات صادر کرے۔

مزید : صفحہ آخر