وزیراعظم ،چیف الیکشن کمشنر اورچاروں ممبران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے متفرق درخواست دائر

وزیراعظم ،چیف الیکشن کمشنر اورچاروں ممبران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے روبرووزیراعظم میاں نواز شریف ،چیف الیکشن کمشنر اورچاروں ممبران کے نام ای سی ایل ڈالنے کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 1997 ء کے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپر پر پاکستان کے خلاف توہین آمیز الفاظ لکھنے پراس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود انہوں نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں عوام کوآگاہ نہیں کیا ،نہ ہی کسی ذمہ دار کا تعین کرکے کارروائی کی گئی جبکہ چیف الیکشن کمشنر اورممبران سیاسی جماعتوں کے آئین اور نمائندوں کے بارے میں آگاہی نہیں دے رہے اور موجودہ حالات میں ان کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے ،عدالت ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -