ضعیف العمر باپ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں باپ کے بیان کے بعد بیٹی کی درخواست خارج

ضعیف العمر باپ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں باپ کے بیان کے بعد بیٹی کی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے ضعیف العمر باپ کی بازیابی کے لئے دائر درخواست میں باپ کے بیان کے بعد بیٹی کی دائردرخواست خارج کر دی ۔درخواست گزار کاہنہ نو کی رہائشی خاتون صابرہ پروین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کے بھائی اسلم نے والد عبدالغفورکو زیر دستی اپنے گھر روک رکھا ہے چنانچہ میرے والد کو بازیاب کروا کر درخواست گزار کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے جس پر گزشتہ روز خاتون کا باپ عبدالغفور اپنے بیٹے کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا تو محمد اسلم نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خود ہی باپ کو میرے گھر چھوڑ گئی تھی میں نے والد کوزبردستی نہیں روک رکھا ہے جبکہ عبدالغفور نے بتایا کہ اسے اس کے بیٹے نے زبردستی نہیں روکا بلکہ وہ اپنی مرضی سے بیٹے کے ہمراہ رہ رہا ہے اور وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ نہیں جانا چاہتا جس پر فاضل عدالت نے درخواست خارج کر دی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...