لاہور ہائیکورٹ نے بچہ حوالگی کیس میں بیٹا ماں کے حوالے کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے بچہ حوالگی کیس میں بیٹا ماں کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بچہ حوالگی کیس میں بیٹا ماں کے حوالے کر دیا،عدالتی فیصلے کے بعد خاوند بیٹے کے حصول کے لئے بیوی کے پاؤں پڑ گیا جبکہ بچہ باپ کے ساتھ جانے کے لئے روتا رہا۔ تاندلیانوالہ فیصل آباد کی رہائشی خاتون زہرا بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے خاوند نے لڑائی جھگڑے کے بعد اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور بچہ چھین لیا جبکہ خاوند اسے طلاق کے دو نوٹس بھی بھجوا چکا ہے۔خاتون کے شوہرمحمداحمد علی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کی بیوی نے لڑائی جھگڑے کے بعد خود ہی گھر چھوڑ ا ،ایک سال سے اپنے بیٹے آفتاب کی پرورش کر رہا ہوں۔ بیٹا ماں کے پاس نہیں رہنا چاہتا، عدالت نے میاں بیوی کا موقف سننے کے بعد آفتاب نامی بچے کوباپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا،عدالتی فیصلہ سنتے ہی باپ بے اختیار رو پڑااور اپنے بیٹے کے حصول کے لئے اپنی بیوی کے پاؤں پڑ گیا جبکہ بچہ اپنی ماں کی بجائے باپ کے ہمراہ جانے کے لئے چیخیں مار مار کر روتا رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -