پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز اور پاکستان پیپلز پارٹی پر پابندی کیلئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز اور پاکستان پیپلز پارٹی پر پابندی کیلئے درخواست ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز اور پاکستان پیپلز پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرارآفس کااعتراض ختم کرتے ہوئے ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیاہے۔ درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیدار سیاسی مفادات کے لئے ایک دوسرے کی سیاسی جماعت کا نام، جھنڈا اور عہدے استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی سیاسی جماعت کا رکن یا عہدیدار دوسری سیاسی جماعت کے عہدے یا نام کو استعمال نہیں کر سکتا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ورکرز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کی سیاسی جماعت کے عہدے،جھنڈے اور نام استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت دونوں سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے اور رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے سے متعلق عائد اعتراض ختم کرے،فاضل جج نے دائر درخواست پر رجسٹرارآفس کااعتراض ختم کرتے ہوئے اسے ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...