پانامہ لیکس،وزیراعظم فی الفور اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ

پانامہ لیکس،وزیراعظم فی الفور اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں عبدالرشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے متاثر ہونے والے یوکرائن کے وزیر اعظم اور آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے اپنے اپنے استعفےٰ پیش کر دیئے ہیں۔ دونوں وزراء اعظم کے خلاف بھی الزامات عائد کئے گئے تھے تو ان الزامات کی روشنی میں دونوں ممالک کے وزراء اعظم نے اپنے استعفے دے دیئے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف پر بھی اخلاقی طور پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اچھی مثال قائم کریں مذکورہ وزراء اعظم کی پیروی کرتے ہوئے فی الفور اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -