وزیر اعظم مرشد زرداری کے دربار پر حاضری دینے جارہے ہیں،اعتزاز

وزیر اعظم مرشد زرداری کے دربار پر حاضری دینے جارہے ہیں،اعتزاز

  



اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف لندن علاج کیلئے نہیں بلکہ مرشد آصف علی زرداری کے دربار پر حاضری دینے جارہے ہیں ۔ نواز شریف کے فیر آپارٹمنٹس کا بھانڈا پھوڑنے پر اپوزیشن کی جانب سے چوہدری نثار کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس دفعہ نواز شریف کا ساتھ دیا تو نقصان پیپلز پارٹی کا حصہ بنے گا، اسحاق ڈار مولویوں کو ڈی چوک سے نہ اٹھاتا تو چوہدری نثاراس معاملے کو کہیں اور لے جاچکا ہوتا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فیئر اپارٹمنٹس نواز شریف کے ہیں لیکن نواز شریف نے اپنے اثاثوں میں ڈیکلیئر نہیں کئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خود اپنے منہ سے کہہ دیا کہ فیئر اپارٹمنس نواز شریف کے ہیں نواز شریف کے پوشیدہ اثاثوں کے متعلق بتانے پر میں چوہدری نثار علی خان کا پوری اپوزیشن کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو کسی قسم کی کوئی بھی جسمانی تکلیف نہیں ہے نواز شریف لندن علاج کیلئے نہیں بلکہ اپنے مرشد آصف علی زرداری کے دربارپر حاضری دینے جارہے ہیں اور ہماری پانامہ لیکس پر زبان بندی کی درخواست کرینگے اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف کی بیماری میری تقریر کی وجہ سے بڑھ رہی ہے تو میں آئندہ اتنا سچ نہیں بولوں گا اگر اس دفعہ بھی نواز شریف کا ساتھ دیا تو نقصان خود پیپلز پارٹی کا مقدربن جائے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانامہ لیکس پر صرف کمیشن کی تشکیل نہیں بلکہ غیر ملکی تجربہ کار افراد سے فرانزک آڈٹ بھی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار مولویوں کو ڈی چوک سے نعہ اٹھاتا تو چوہدری نثاراس معاملے کو کہیں اور لے جاچکا ہوتا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...