شہبازشریف کاسٹار ایشیا ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز رائے حسنین طاہر کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

شہبازشریف کاسٹار ایشیا ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز رائے حسنین طاہر کی والدہ کے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری اور سٹار ایشیا ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز رائے حسنین طاہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...