پنجاب بھر کا موٹر وہیکل ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کر دیا گیا
لاہور(وقائع نگار) پنجاب بھر کا موٹر وہیکل ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کر دیا گیا ۔ جلد ہی اس سلسلہ میں نمبر پلیٹوں کا اجراء شروع کر دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار وزیر ایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام موٹر وہیکل ڈیٹا کو سینٹرلائزڈ کر دیا گیا ہے جلد ہی نئی نمبر پلیٹوں کا اجراء شروع کر دیا جائے گا ۔نئی نمبر پلیٹیں ایک ہی قسم کی ہوں گی اور ریکارڈ سینٹرائزڈ سسٹم میں موجود ہونے کی وجہ سے موٹر وہیکلز کی پہچان اور ان کے مالکان کی پہچان میں آسانی ہو گی ۔