دین سے بیزار حکمران آئین کو تبدیل کرنے پر عمل پیرا ہیں، لیاقت بلوچ

دین سے بیزار حکمران آئین کو تبدیل کرنے پر عمل پیرا ہیں، لیاقت بلوچ

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دین سے بیزار حکمران ہی آئین پاکستان کے منکر اور دستور کو تبدیل کرنے کے عمل پر عمل پیرا ہیں،دستور کا دن منانے والے ہی دستور کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔حدود قوانین کو تبدیل کرکے زنا بالرضا کو جائز قرار دینے والے کس حیثیت سے پاکستان کی دینی قوتوں کو آئین کا مخالف ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں،دینی قوتوں کا شیرازہ منتشر ہونے کی وجہ سے دین بیزار اور لبرل فاشسٹ قوتوں کے حوصلے بلند ہوگئے ،تمام دینی قوتوں کے اتحاد اور ملک میں نظام مصطفی کا نظام نافذ کرنے کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت انہوں نے سندھ کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ العلوم الاسلامیہ منصورہ ہالا میں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دینے والے اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...