نواز شریف اہم فیصلے ملک سے باہر بیٹھ کر کرتے ہیں ،شیخ رشید

نواز شریف اہم فیصلے ملک سے باہر بیٹھ کر کرتے ہیں ،شیخ رشید

  



اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اہم فیصلے ملک سے باہر بیٹھ کر کرتے ہیں‘ ملک میں ان کو ڈر رہتا ہے کہ کوئی ان پر نظر رکھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کس کا ساتھ دیں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ آصف علی زرداری کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن پر بھی عوام کا دباؤ ہے۔ اگر آصف علی زرداری نے اپوزیشن کا ساتھ دے دیا تو فضل الرحمن دباؤ میں آجائیں گے۔ اعتزاز تو پہلے ہی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسی وزیراعظم کی بیماری ہے جس کا علاج صرف موجودہ حالات میں لندن جاکر ہی ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اہم فیصلے ملک سے باہر جاکر ہی کرتے ہیں ان کو شک ہے کہ یہاں پر کوئی ان پر نظر رکھتا ہے اگر عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی تو نواز شریف کیلئے ان کی حکومت بچانا مشکل ہوجائے گا۔

مزید : صفحہ آخر