انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور پاکستان کے تعاون سے پہلے مائیگرینٹ ریسورس سنٹر کا افتتاح

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور پاکستان کے تعاون سے پہلے مائیگرینٹ ریسورس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(فیصل بن نصیر) اقوام متحدہ کے ادارہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور حکومت پاکستان کے مشترکہ تعاون سے قائم پہلے مائیگرینٹ ریسورس سنٹر(ایم آر سی) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان میںیورپی یونین کے سفیر جین فرینکوس کاوٗٹین ، آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر انگریڈکرسٹینسن اورہنگری کے سفیر اسٹیوان سوزائیبو نے پہلے ایم آر سی پاکستان کا افتتاح کیا۔ پاکستان میں قائم اس پہلے مائیگرینٹ ریسورس سنٹر کا مقصد بیرون ملک مقیم90ہزار سے زائد ورکر پاکستانیوں کو آئندہ امیگریشن سمیت کام کی اجازت اور بیرون ملک جانے والے افراد اور اہل خانہ کو تمام طرح کی سہولیات، معلومات کاتیز تر تبادلہ ایک چھت کے نیچے مہیا کرنا ہے تاکہ پاکستانی مزدور اور بیرون ملک مقیم ایسے خاندان اور افراد کی مدد کر کے انہیں بہتر مستقبل کی فراہمی ممکن ہو سکے جو معلومات کی کمی کے باعث مستقبل کے لئے ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے سمیت بہت سے مواقع سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔آئی ایل او کی کنٹری ڈائریکٹر مس انگریڈ کرسٹینسن نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایل او پاکستان میں اپنے کام کوجاری رکھے ہوئے ہے اور بیرون ممالک افراد کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے تاکہ مزدور سمیت ایسے اہل افراد اور خاندان کی مستقل سکونت سمیت اپنے آپ کو تیار کرنے میں بہتر رہنمائی سے ان کے مستقبل سنوار جا سکیں گے ، انہوں نے مائیگرینٹ ریسورس سنٹر کے قیام پر وزارت بیرون ملک پاکستانی اورہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہین اور اقوام متحدہ کی را ہنمائی میں آئی ایل ورکر کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوس کاوٗٹین نے کہا کہ یورپی ممالک میں تجربہ کار اور ہنر مند افرادی قوت کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اس وقت ضرورت بھی ہے کہ ایسے افراد کو مکمل مراعات دی جائیں جو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوں اور خواہ وہ پاکستان سے ہوں یا دنیا کے کسی ملک سے بھی یورپی یونین سب کو برابری کا حق دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم آر سی کے قیام سے نہ صرف ورکر اور یورپ جانے کے خواہشمند افراد فائدہ حاصل کریں گے بلکہ ایسے افراد کے مکمل ڈیٹا سے یورپی یونین کے لئے افرادی قوت کے حصول میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی جو ہنر مند اور مزدور کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے سمیت یورپ میں مقیم افراد کے مستقبل کے لئے بہت اچھا اقدام ہے۔واضع رہے کہ پاکستان میں قائم اس پہلے مائیگرینٹ ریسورس سنٹر سے بیرون ملک ہنر مند افراد کا ڈیٹا نہ صرف فراہم کیا جا سکے گا بلکہ پہلے سے موجود افراد کو بھی نئی پالیسیوں بارے آگاہ کر کے ان کے لئے راستے کھولنے میں مدد ملے گی اور ان کی رہنمائی نئی پالیسیوں اور اقدامات سے ممکن ہو گی اور بیرون ملک مقیم اپنی شکایات کا نادراج بھی کروا سکیں گے۔اس موقع پر وزارت بیرون ملک پاکستانی اورہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری خضر حیات خان، ہنگری کے سفیر عزت مآب اسٹیوان سوزابو، سیکرٹری امیگریشن ا یم او پی اینڈ ایچ آر ڈی منظور کیانی اورانٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کی سینئر ریجنل ایڈوائزر سلک رووٹ مس صیدف ڈیئرینگ سمیت یورپی یونین کے نمائندوں اور آئی ایل او کے دیگر اعلی عہداے داران بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -