پمزہسپتال بداخلاقی کیس،مرکزی ملزم ہری پورسے گرفتار

پمزہسپتال بداخلاقی کیس،مرکزی ملزم ہری پورسے گرفتار

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پولیس نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں زیرعلاج معذور لڑکی سے بداخلاقی کے مرکزی ملزم کرشن کمار کو ہری پور سے گرفتارکرلیا،ملزم کی گرفتاری اس کے موبائل فون کی لوکیشن سے عمل میں آئی،ملزم کرشن کمار سے تفتیش کی روشنی میں پمز انتظامیہ کے مزید افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے پمز بداخلاقی واقعہ کے ملزم کرشن کمار کی گرفتاری کے لئے24گھنٹے کی دیڈلائن دی تھی،ایس ایس پی کی ہدایت پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے،پولیس کے ایس آئی اوڈیپارٹمنٹ نے منگل کو ملزم کے موبائل فون کے ذریعے اسے ٹریس کیا اور ہری پور میں ایک پولیس پارٹی فوری طورپر روانہ کی گئی،ملزم کو گرفتارکرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی منتقل کردیا گیاہے۔کرشن کمار سے تفتیش کی روشنی میں پمز عملے کے ارکان کی گرفتاریاں بھی ہوں گی۔واضح رہے کہ معذور مریضہ سے بداخلاقی کا واقعہ پمز انتظامیہ نے دو روز تک چھپائے رکھا اور ملزم کو فرار کرانے میں پمز انتظامیہ کا ہاتھ تھا،پمز کے چھ افسران کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...